غیرت کے نام پر بہن کوزندہ جلانے والا ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے غیرت کے نام پر بہن کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار ملزم انیس، ظفر اور پروین کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاہے.انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزمان کو سخت سکیورٹی میںپیش کیا گیا.تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم انیس نے پسند کی شادی کی رنجش میں اپنی بہن زینت کو والدہ پروین بی بی اور بہنوئی ظفر کے ساتھ مل کر تیل چھڑ ک کر زندہ جلا دیا.ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر گذشتہ روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا اور مزید تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمے میں جلا کر ماری جانے والی زینت کی والدہ، بھائی اور بہنوئی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔