آزاد کشمیر الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں: دیوان غلام محی الدین
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل اور قانون ساز اسمبلی کے ویلی ٹو ایل اے 37 سے امیدوار دیوان غلام محی الدین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کروانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں فوج کی نگرانی میں کر لیا جائے۔ گذشتہ روز شاہ جمال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں مفاد پرست ٹولے کو شکست فاش دے گی۔