سی ٹی او کا اہم شاہراہوں کا دورہ، ٹریفک انتظامات چیک کئے
لاہور (نامہ نگار ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے افطاری کے اوقات میں شہر کی اہم شاہراہوں اور رش والے علاقوں کا وزٹ کیا ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افطاری کے وقت جلد بازی کرنے سے ٹریفک پرابلم پیدا ہوتی ہے لہذا ان اوقات میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ہر کوئی بروقت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ انہوںنے ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں اور پوائنٹ ڈیوٹی کرنیوالے وارڈنز کو افسران سڑکوں پر نظر آنے سے اُنکی حوصلہ افزائی ہو گی۔ افسران وارڈنز سے اپنا رویہ مناسب رکھیں اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرنے کے بھی اقدامات کریں۔