ناقص خسرہ ویکسین سے ہلاکتوں کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے اٹارنی ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے ناقص خسرہ ویکسین سے ہلاکتوں کے خلاف دائردرخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ خسرہ کی ناقص ویکیسن خریدی گئی جس سے سینکڑوں بچے جاں بحق ہوئے مگر حکومت نے آج تک ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ جب تک محکمہ صحت کو خود مختار بنا کر اس میں سیاسی مداخلت بند نہیں کی جاتی اس وقت تک صورتحال بہتر نہیں ہوسکتی۔