لوڈشیڈنگ کے باعث ہلاکتوں پر حکومت مستعفی ہوجائے: چودھری ایاز عمران
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما چودھری ایاز عمران نے کہا کہ ن لیگ حکومت ناکام ہوگئی، لوڈشیڈنگ سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں پر نواز شریف کو مستعفی ہوجانا چاہیے، لوڈشیڈنگ 6 ماہ میں ختم کرنے کے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار میں آنے والوں کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، تحریک انصاف ن لیگ کو اب ملک سے بھاگنے نہیں دے گی۔