دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے: خالد گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری خالد گجر نے کہا کہ متحدہ کے کارنامے بہت عرصہ پہلے منظر عام پر آگئے تھے لیکن سیاسی مصلحتیں کاروائی میں رکاوٹ بنتی رہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جائے ۔برطابوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم بھارت سے مالی مدد لیتی رہی ہے ۔