ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شفیق کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل، معمولی جرائم میں ملوث ملزموں کی رہائی کا حکم
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شفیق نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ فاضل جج نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے جیل کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل شفیق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر عملہ بھی تھا۔ فاضل جج نے خواتین قیدیوں سمیت دیگر قیدیوں کے مسائل سنے۔