گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، مزید 258 گرفتار، 76 جیل بھجوا دیئے گئے
لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران1549مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر91 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ1,76,700روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،182افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر258افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے76افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے گذشتہ روزاسلامپورہ ،گلشن راوی اور کریم پارک رمضان بازاروںکا دورہ کیا اور وہاں پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا اور رمضان بازاروںمیں فروخت کی جانے والی سبزیوں،پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے معیار اور ریٹس کو چیک کیا۔