اقبال ٹائون سے معمر شخص کی نعش برآمد
لاہور( نامہ نگار)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں 60سالہ شخص پراسرارطورپر ہلاک ہو گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ایدھی سنٹرکے قریب 60سالہ لبھا گجر نامی شخص پراسرارا طورپر دم توڑ گیا۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش قبضے میں لے کرلواحقین کو اطلاع دی۔ جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ لبھا گجر دل کے عارضے میں مبتلا تھا اسے پہلے بھی دو ہارٹ اٹیک ہو چکے تھے۔