مختصر عدالتی خبریں
لاہور+ فیروز والہ (وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) ہائیکورٹ میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فاضل عدالت نے 2 بچے ماں اور 3 باپ کے حوالے کر دیئے۔ تحصیل فیروز والہ کی تین عدالتوں نے زیر سماعت منشیات کے پانچ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان افتخار، عارف اور وارث وغیرہ کو قید اور بھاری جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ممبر پی پی پی پی اینڈ بورڈ آغا وقار جاوید کی تعیناتی کے خلاف دائر رٹ درخواست میں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی کو 15 یوم میں کمنٹس داخل کرنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے توہین عدالت پر مبنی خط لکھنے پر سیکرٹری خزانہ پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو دو رکنی بنچ کے پاس بھجوانے کی سفارش کر دی۔