امپائر پال ریفل، میچ ریفری کرس براڈ نے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) امپائر پال ریفل اور ریفری کرس براڈ نے غلط فیصلے پر پاکستانی ٹیم سے معذرت کر لی۔ کوچ وقار یونس نے امپائر کی غلطی پر میچ ریفری سے شکایت کی تھی۔ امپائرز نے کوشال سلوا کے ایل بی ڈبلیو پر ڈی آر ایس کے پروٹوکولز کا مکمل استعمال نہیں کیا۔ ٹی وی امپائر پال رائفل نے بیٹ اینڈ پیڈ چیک کیا۔ ایل بی ڈبلیو چیک نہیں کیا۔ کوشال سلوا ایل بی ڈبلیو آئوٹ تھے۔ امپائر نے اس پر غور ہی نہیں کیا۔