رمضان کے احترام میں تاجر مہنگائی کم کردیں: پی پی
لاہور(خبر نگار)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدر فضل الرحمن بٹ نے کہا کہ پیپلزپارٹی لاہور کے تاجروں کو مہنگائی کم کرنے کا مشورہ دیتی ہے تاکہ لوگ رمضان میں سستی اشیاء خوردنوش خرید سکیں ۔لاہور کے تاجر حکومت کی پرواہ کئے بغیر خود باہر نکلیں اور اشیاء خوردونوش کے بازار لگائیں جس سے لاہور کے عوام کو پتہ چلے کہ تاجر برادری عوام کا خیال رکھتے ہیں ۔لاہور کے تاجر اگر یہ قدم اٹھا لیں تو پورے پاکستان میں لاہور کے تاجروں کی مثال بن جائے گی۔