پنجاب نے پولیو کے خاتمے میں بہت پیش رفت کی: انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی
لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب نے پولیو کے خاتمہ میں بہت پیش رفت کی او رپنجاب ملک سے پولیو کے مکمل خاتمہ میں لیڈنگ رول ادا کر سکتا ہے -یہ بات چیئر مین انٹر نیشنل پولیو پلس کمیٹی Michael K McGoven نے مشیر وزیر اعلی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات میں کہی ، اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ جواد رفیق ملک ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹرز اہد پرویز کے علاوہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ای پی آئی عالمی ادارہ صحت ، یونیسف اور بل اینڈ ملنڈاگیٹس فاونڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے ،اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ پنجاب میں 2015ء کے دوران اب تک پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا جس کی وجہ سخت احتساب کا نظام اور پولیٹیکل کمٹمنٹ ہے ، روٹری کلب کے صدر عزیز میمن نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی روشنی میں پنجاب کا لیڈنگ رول مزید بڑھ گیا۔