روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف عالمی ضمیر کی خاموشی شرمناک ہے: اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا کہ روہنگیا کے معتوب مسلمانوں کاواحدگناہ اسلام ہے۔ان کی ریاستی سطح پر نسل کشی کے باوجودعالمی ضمیر کی خاموشی نے بہت مایوس کیا ۔ روہنگیا کے ستم زدہ مسلمانوں کی بے بسی قابل رحم جبکہ ترکی کے سوامسلمان حکمرانوں کی مجرمانہ بے حسی شرمناک ہے۔