چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کے کوالیفائی کرنے کا نیا راستہ کھل گیا، زمبابوے میں سہ ملکی سیریز کا امکان
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس+نوائے وقت رپورٹ ) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کیلئے کوالیفائی کرنے کا نیا راستہ کھل گیا‘ زمبابوے میں پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز میں تین ملکی ٹورنامنٹ کا امکان ہے۔ زمبابوبے کرکٹ حکام نے ویسٹ انڈیز کو دعوت دیدی‘ ترجمان کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔ حتمی فیصلہ نہیںہوا ۔سری لنکا سے شکست کے باوجود پاکستان کوالیفائی کر سکے گا۔