ازبکستان نے 1.4 ٹن افغان ساختہ منشیات نذر آتش کر دی
تاشقند (رائٹر) ازبکستان میں محکمہ انسداد منشیات کے افسروں نے افغانستان کے راستے روس اور یورپ کی طرف بہا¶ کو روکنے کیلئے 1.4 ٹن منشیات کو نذر آتش کر دیا۔ جلائی جانے والی منشیات میں 133.3 کلو ہیروئن اور 775 کلو افیون شامل تھی۔ ازبکستان کے دارالحکومت میں منشیات کے ڈھیر کو جب جلایا گیا تو اس وقت وہاں سفارتکاروں‘ بین الاقوامی تنظیموں اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ افغان ساختہ ہیروئن زیادہ تر تاجکستان اور کرغزستان بھیجی جاتی ہے۔ افغانستان سے براہ راست بھی سمگلنگ کی جاتی ہے۔
منشیات نذر آتش