سائنسدان عجیب سمندری مخلوق ہیلوسیجینیا کا مکمل ڈھانچہ ڈھونڈنے میں کامیاب
لندن (بی بی سی) سائنسدان 100 برس میں پہلی بار ہیلوسیجینیا نامی عجیب سمندری جاندار کا مکمل ڈھانچہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہ ننھی سمندری مخلوق 50 کروڑ سال قبل پائی جاتی تھی لیکن اب تک ملنے والے اس کے تمام ڈھانچوں میں سر کا حصہ شامل نہیں تھا۔ فوسل کینیڈا میںدریافت ہوا اور پتہ چلا کہ اس کا سر چمچہ نما تھا۔