چینی ریسرچ سینٹر میں ننھے جڑواں پانڈوں کی پیدائش
بیجنگ (نیٹ نیوز) بچے چاہے انسان کے ہوں یا جانور کے اپنی نازک مزاجی اور معصومیت سے جلد ہی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔ چین کے صوبے سی چوان میں واقع پانڈوں کی افزائش نسل کے مرکز میں بھی گذشتہ روز پیدا ہونے والے ننھے جڑواں پانڈوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔