شمالی چھاﺅنی: 34 سالہ شخص نے بیوی سے جھگڑے پر گلا کاٹ کر زندگی ختم کر لی
لاہور+ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) شمالی چھاو¿نی کے علاقہ میں34 سالہ شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد شیشہ سے گلا کاٹ کر خودکشی کر لی ۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ عسکری ٹین کے رہائشی ایک بچی کا باپ عثمان کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز بھی مےاں بےوی مےں جھگڑا ہو گےا جس پر عثمان نے شیشہ کا گلاس توڑ کر اس سے اپنا گلا کاٹ لےا۔ عثمان کو شدےد زخمی حالت مےں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گےا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔ متوفی عثمان بی ایس سی اونر پاس تھا جبکہ اس کا والد اسحاق مکینیکل انجےنئر اور ایک بھائی عدنان میجر (ر) ہے جو جرمنی اور پاکستان میں گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں۔ پولیس کاکہنا ہے متوفی کے ورثاءنے بتایا کہ عثمان نشے کا عادی تھا اسی وجہ سے وہ اکثرگھر والوں سے جھگڑتا رہتا تھا۔فیصل آباد میں گھریلو جھگڑوں پر 4 بچوں کی ماں اور نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ نواں لاہور کی رہائشی زینب کا اپنے شوہر سجاد سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ تھانہ ساندل بار کے علاقے چک نمبر 58ج۔ب کے 20سالہ عبداللہ کا گزشتہ روز اپنے گھر والوں سے جھگڑا ہو گیا جس پر دلبرداشتہ عبداللہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ ہسپتال میں چل بسا۔
خودکشی