جنوری میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہمارا انگریزی کا ترجمان عظام الامریکی مارا گیا: القاعدہ کی تصدیق
دبئی (اے ایف پی) القاعدہ نے تصدیق کی ہے کہ اس سال جنوری میں پاکستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں اس کا انگریزی زبان کا ترجمان عظام الامریکی مارا گیا ہے۔ القاعدہ کے انگلش میں شائع ہونے والے خصوصی میگزین ’’ری سرجنس‘‘ کے ایڈیٹر حسان یوسف نے لکھا ہے کہ عظام جس کا اصل نام ایڈم گڈاین تھا جنوری میں پاکستان میں القاعدہ کے ایک کمپائونڈ پر حملے میں مارا گیا۔ وہ کیلی فورنیا سے تعلق رکھتا تھا۔ اس حملے سے کچھ ہفتے قبل ایک حملے میں برصغیر میں القاعدہ کا رہنما احمد فاروق امریکہ اور اٹلی کے دو یرغمالی وارن وائن سٹائن اور گیووانی لوپورٹو بھی مارے گئے تھے۔ ایڈم گداین القاعدہ میں شامل ہونے سے قبل میوزک کا دلدادہ تھا۔ وہ عالمی جہادی تحریک کی ہائی پروفائل شخصیات میں شامل تھا۔