ترک خاتون اول کا ہار آج جمع کرا دونگا گیلانی کی ایف آئی اے کو یقین دہانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کا ہار آج جمع کرانے کی تحریری یقین دہانی کرا دی ہے۔ ایف آئی اے ٹیم کے روبرو بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہار آج جمع کرا دیا جائیگا۔ وزیراعظم ہائوس کا توشہ خانہ بند ہونے کے باعث ہار جمع نہیں کرایا جا سکا۔ یہ ہار آج فیصل کریم کنڈی وزیراعظم ہائوس میں جمع کرائیں گے۔