آج منشیات کا عالمی دن منایا جائیگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 26 جون کو منشیات کا عالمی دن منایا جائے گا۔ منشیات سے آگاہی کیلئے تقریبات، واک اور سیمینار ہوں گے اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا منشیات فری معاشرے کا قیام ضروری ہے۔