مکرمی! حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ محکمہ پی ایچ اے ایک ایک نئے یا سوکھے ہوئے پتے کا خیال رکھتا ہے اسے دو دو سو سکوائر فٹ کے انتہائی خطرناک سکائی سائنز کیوں نظر نہیں آتے۔ جناب بہتر سمجھتے ہوں کہ 200 sq ft کا سکائی سائن لگانے کے لئے شائد کوئی این او سی درکار ہے یا نہیں اتنے بڑے سکائی سائن کو انسٹال کرنے کے لئے جگہ مناسب ہے یا نہیں اس کا کوئی سالانہ ٹیکس ہے یا نہیں مختصراً میں محکمے کی توجہ انتہائی مصروف شاہراہ شالیمار لنک روڈ پر واقع ایک بلڈنگ پر لگے دو دو سو سکوائر فیٹ کے دو عدد سکائی سائنز کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ بلڈنگ کی چھت انتہائی کمزور ہے جگہ جگہ سے بارش کا پانی رستا رہتا ہے سکائی سائنز اور آندھیوں اور بارشوں کی وجہ سے چھت نے آہستہ آہستہ دیواروں سے سرکنا شروع کر دیا ہے، چھت کو بنانے کے لئے انتہائی ناقص Tiron اور چند Guarders کا سہارا لیا گیا ہے۔ مون سون کی آمد سے میں نے تمام موضوعات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جناب کو زحمت اسی لئے دی ہے کہ براہ کرم انسانیت کی خاطر بلڈنگ کی چھت کا معائنہ کرایا جائے اور نیچے سڑک پر ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے ان سکائی سائنز کو فوری طور پر اتار دیا جائے۔ شالیمار ہسپتال کے گیٹ نمبر 2 کے بالمقابل یہ سرخ اور سفید رنگ کے دو سکائی سائنز غیر قانونی طور پر انسٹال کئے گئے ہیں۔ یہ دیوہیکل سکائی سائنز شاید کسی بارش اور آندھی اور طوفان کے منتظر ہیں یا پھر آپ کی توجہ کے۔ (ڈاکٹر بابر علی۔ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024