لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بھرتیوں کے سلسلہ میں دیئے گئے قواعد پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے حکومت پنجاب کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں 11 محکموں کے سیکرٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتی کے وقت میرٹ کو یقینی بنائیں معذور افراد کا کوٹہ 2 فیصد، خواتین کا 15 اقلیتوں کا 5 فیصد جبکہ گریڈ ایک سے 9 تک کام کرنے والے سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچے اور بچیوں کو بھرتی کرنے کیلئے 20 فیصد کوٹہ کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38