لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خسارے کے باعث ڈاون سائزنگ کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں آٹھ سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت ایک سو ستر ملازمین فارغ کر دیئے گئے۔ پی سی بی ہوم سیریز نہ ہونے کے باعث خسارے سے دوچار ہے۔ ان ملازمین کے کنٹریکٹ تیس جون کو ختم ہو رہے تھے۔ فارغ ہونے والے ملازمین میں سابق ٹیسٹ کپتان امتیاز احمد، عبدالقادر، وسیم باری، شفقت رانا، عظمت رانا، شفیق پاپا، احتشام الحق اور اعجاز جونئیر بھی شامل ہیں۔ ڈاون سائزنگ کے فیصلے کے تحت جن ملازمین کے کنٹریکٹ تیس جولائی اور تیس اگست کو ختم ہو رہے ہیں، انہیں بھی فارغ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کو جن ملازمین کی ضروت ہو گی، ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024