اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغانستان میں اتحادی فوجوں (ایساف) کے کمانڈر جنرل جان ایلن کل پاکستان آئیں گے۔ آئی ایس پی آر کے ذرائع نے بتایا جنرل ایلن آرمی چیف سے ملاقات کریں گے۔ عسکری ذرائع نے بتایا جنرل ایلن افغانستان کی طرف سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کی وجہ سے پاکستان افغان کشیدگی اور دوسرے اہم امور پر پاکستان کی فوجی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی کمانڈر افغان سرحد پر بڑھتے ہوئے تنا¶ کو ختم کرنے اور اس طرح کے واقعات کے خاتمے کے لئے میکنزم پر تبادلہ خیال کریں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024