نواز شریف آج کراچی پہنچیں گے سندھ کی اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرینگی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف آج منگل کو صبح دس بجے لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔ جہاں سندھ کی معروف سیاسی شخصیات ان سے ملاقات کرکے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ اس کے بعد نواز شریف بدین روانہ ہوں گے جہاں وہ خادارو بدین میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ نواب ممتاز بھٹو‘ لیاقت جتوئی‘ سید غوث علی شاہ‘ ممنون حسین‘ امداد چانڈیو‘ سلیم ضیاءو دیگر مسلم لیگی زعما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔