لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل وسیع تر اتحاد وجود میں آ جائے گا جس میں وہ لوگ شامل نہیں ہوں گے جو موجودہ حکمرانوں کے اتحادی ہیں اور ایک نااہل اور بددیانت حکومت کی بیساکھیاں بنے ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد نوازشریف نے کہا کہ یہ سیکرٹریٹ پاکستان کی تعمیروترقی کا تھنک ٹینک بنے گا۔ اللہ کے فضل سے ہم تجربہ کار اور آزمائی ہوئی ٹیم رکھتے ہیں جس نے ماضی میں بھی ملک کی تصویر اور تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، ہم مستقبل کے لئے بھی واضح لائحہ عمل رکھتے ہیں۔ ہمارے پاس ملک کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لئے ایجنڈا ہے اور ٹیم بھی۔ ہم ایسے آئیڈیاز رکھتے ہیں جو ملک کی اقتصادی حالت بدل ڈالیں گے، نوجوان مایوس نہ ہوں، مسلم لیگ (ن) ان کے شاندار مستقبل کی ضامن ہے۔ مسلم لیگ نے ماضی میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اہم پالیسیاں اختیار کیں‘ ہم اب بھی ان کے لئے شاندار پیکج دیں گے، ملک کے اندر ہی نہیں بیرون ملک بھی پاکستان کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے بروئے کار لایا جائے گا۔ ہم ایسی پالیسیاں دیں گے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اعتماد اور یقین کے ساتھ اپنے وطن واپس آئیں گے اور اپنے سرمائے سے‘ تجربے سے اور اپنے ٹیلنٹ سے پاکستان کی خدمت کریں گے۔ اس سیکرٹریٹ میں عظیم منصوبے بھی بنیں گے اور عمل کی راہیں بھی نکلیں گی۔ عوام ان چہروں کو بھول نہیں سکتے جو آصف زرداری اور ان کی حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے دست و بازو اور بیساکھیاں بنے ہوئے ہیں۔ کیا انہیں معلوم نہیں کہ حکومت نے قوم کو بدترین لوڈشیڈنگ‘ انتہائی درجے کی کرپشن‘ دہشت گردی‘ سپریم کورٹ کی توہین‘ گمشدہ افراد اور قومی خودمختاری کی پامالی سمیت کن کن عذابوں سے دوچار کر رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی سے زیادہ اس کے اتحادی موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں۔ عوام ایک ایک چہرہ دیکھ رہے ہیں۔ آصف زرداری کک بیکس سے جمع کئے ہوئے سوئس بنکوں میں موجود سرمائے کے تحفظ کے لئے کتنے وزرائے اعظم قربان کریں گے؟ اب قوم کے سامنے اصل سوال یہ ہے کہ خود آصف زرداری کب جائیں گے؟ آمرانہ سوچ کے حوالے سے پرویزمشرف اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں۔ فروری 2008ءکے عام انتخابات کے بعد ایک سال کے اندر انہوں نے پنجاب حکومت توڑ کر یہاں گورنر راج نافذ کر دیا۔ ڈوگر کورٹس سے مجھے نااہل قرار دلوایا۔ عدلیہ کی بحالی کے تحریری معاہدوں سے منحرف ہو گئے اورعدلیہ کی بحالی کی مزاحمت کرتے رہے۔ مشرف دور میں عدلیہ کی بحالی کا مرحلہ درپیش تھا تو اب عدلیہ کی آزادی‘ اس کی توقیر اور اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کا مرحلہ درپیش ہے۔ مسلم لیگ آزاد عدلیہ کے خلاف موجودہ حکمرانوں کے کسی منصوبے اور کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض احسن اقبال نے ادا کئے۔ افتتاحی تقریب میں مولانا شاہ احمد نورانی کے صاحبزادے اویس نورانی‘ پیر اعجاز ہاشمی اور قاری زوار بہادر نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے سینیٹر اسحاق ڈار کے علاوہ عطا الحق قاسمی‘ نورالحسن تنویر اور افتخار بٹ نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج پر میاں محمد نوازشریف کے ساتھ وزیراعلیٰ شہبازشریف‘ ممتاز بھٹو‘ ممنون حسین‘ اسحاق ڈار‘ پیر صابر شاہ‘ راجہ فاروق حیدر موجود تھے۔ تقریب میں انجینئر امیر مقام‘ سرتاج عزیز‘ غلام دستگیر‘ سینیٹر ایم حمز ہ‘ طارق عظیم‘ انور بیگ‘ ماروی میمن‘ انوشہ رحمن‘بیگم عشرت اشرف‘ نزہت صادق‘ الٰہی بخش سومرو‘ سردار مہتاب احمد خاں‘ سینیٹر پرویزرشید‘ سردار ذوالفقار کھو سہ، خواجہ سعد رفیق شیخ قیصر، احسان الحق باجوہ، حسن مرتضی، چوہدری شفیع، آزاد علی تبسم، ‘ پرویز ملک‘ ایاز صادق‘ عبدالحق بلوچ‘ اور عابد شیر علی سمیت متعدد رہنماﺅں نے شرکت کی۔
مشہور ٖخبریں
- مئی 21, 2018 | 15:55
-
تین عورتیں! تین کہانیاں!
Aug 12, 2011
متعلقہ خبریں
-
جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے بیگ میں لے جانے کی نئی ویڈیو منظر ...
Dec 31, 2018 | 20:00 -
ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قاتلانہ ...
Dec 25, 2018 | 22:09 -
بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھایا، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے: ...
Dec 22, 2018 | 19:13 -
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ، اطلاق کل سے ...
Nov 30, 2018 | 19:48
اہم خبریں
-
کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بہن بھائی جاں بحق
Feb 22, 2019 | 14:03 -
استور میں برفباری جاری، زمینی رابطہ منقطع
Feb 22, 2019 | 14:01 -
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے تعصبانہ رویے پر بھارت سے بات چیت ...
Feb 22, 2019 | 13:56 -
بھارت کی پانی روکنے کی دھمکی مضحکہ خیز ہے:فیصل واوڈا
Feb 22, 2019 | 13:43 -
ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
Feb 22, 2019 | 13:40
-
قومی اسمبلی : اپوزیشن چھائی رہی، پی پی پی ...
Feb 22, 2019 -
مودی کی ’’جپھی کاری‘‘
Feb 22, 2019 -
گیارہویں سالانہ سہ روزہ نظریہ¿ پاکستان کانفرنس ...
Feb 22, 2019 -
پاکستان کے خلاف عالمی سازشوں کا ’’نیا دور‘‘!(2)
Feb 21, 2019 -
شہباز شریف ، زرداری کو عدم موجودگی ’’اپوزیشن کا ...
Feb 21, 2019
-
کل بھوشن ‘ ڈان لیکس اور نوازشریف
Feb 22, 2019 -
بہاول پور صوبہ …پاکستان کے مسائل کا حل
Feb 22, 2019 -
دین سے دوری
Feb 22, 2019 -
عمران خان اور نیا فلسفہ جنگ
Feb 21, 2019 -
پاک سعودی تعلقات اور ولی عہد کا دورہ
Feb 21, 2019
-
رنگ
Feb 22, 2019 -
’’غربت اور پسماندگی ‘‘
Feb 22, 2019 -
بشارتیں
Feb 22, 2019 -
وزیرخارجہ اور وزیراعظم کا شاندار موقف
Feb 22, 2019 -
محکمہ بہبود آبادی کی فریاد
Feb 22, 2019
- 1
- 2
- 3
- 4
- 5
- 1
طاہر القادری نے عوامی انقلاب کونسل بنانے، جولائی میں وطن واپسی کا اعلان کردیا
- 2
10 جنوری تک انتخابی اصلاحات ورنہ اسلام آباد کی طرف ملین مارچ ہو گا: طاہر القادری
- 3
تیز ہوا، بارش سے بھگدڑ، عمران خطاب مکمل کئے بغیر چلے گئے ‘لوگ کرسیاں اٹھا کر لے ...
- 4
دوبارہ عدالت نہیں جا¶ں گا، خورشید شاہ نے متعلقہ ریکارڈ دینے کا وعدہ کیا تھا: طاہر ...
- 5
گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا
- 1
کراچی : ریکارڈ توڑ گرمی، پارہ 44 تک پہنچنے کا امکان,شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری ...
- 2
زونگ نے لمز یونیورسٹی میں فور جی وائرلیس ریسرچ لیب کا افتتاح کر دیا
- 3
- 4
وفات پا جانے والے ملازمین کے خاندان کیلئے امدادی پیکیج پر نظرثانی
- 5
سعودی حکومت نے اسلام کی توہین کو جرم قرار دےدیا، سخت سزاﺅں کے قانون پر غور