کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کا امن ہمارے دور میں خراب نہیں ہوا۔ کراچی میں بدامنی کا مسئلہ طویل عرصہ سے ہے، معلوم نہیں کہاں کہاں سے لوگ آ گئے اب تو یہ کہا جا رہا ہے کہ طالبان آ گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی توانائی کا بحران ہے، 73فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے مگر ہم 22فیصد استعمال کرتے ہیں۔ توانائی بحران کے حل میں وزیراعظم سنجیدہ اور مخلص ہیں، ماضی میں کیٹی بندر منصوبے پر چودھری نثار سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت بجلی ہے۔ کراچی میں قتل کی واردات مختلف وجوہات پر ہوتی ہیں لیکن قتل کے بہت سے واقعات کو ٹارگٹ کلنگ کا نام دیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزدور کی تنخواہ آٹھ ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ ایم پی اے کا فنڈ 6سے بڑھاکر آٹھ کروڑ کر رہے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38