کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں کے ای ایس سی کے افسرسمیت چارافراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا
ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ نارتھ ناظم آباد سیفی کالج کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے کارپرفائرنگ کردی جس کی زد میں آکرکے ای ایس سی کے ڈپٹی جنرل مینجر علی عمران جعفری جاں بحق ہوگئے۔ ادھرجہانگیر روڈ پر دہشتگردوں نے اسپیئرپارٹس کی دکان پر فائرنگ کرکے تاجر سراج الدین کوموت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملیرکے علاقے الفلاح میں واقع کے ای ایس سی کے دفتر کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے کارپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کے ای ایس سی کا ڈرائیور امین اورلائن مین ناصر عباس شدید زخمی ہوگئے، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑگئے۔ اس سے قبل رات گئے سرجانی ٹاون سیکٹرفائیو ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عتیق نامی شخص چل بسا جبکہ ادھرضلع شرقی اور ملیر پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چودہ ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔