وزارت خزانہ کے فنڈز روکنے سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے دس ہزار طلباء براہ راست متاثر ہوں گے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن چیئرمین جاوید لغاری
کوریا کی جامعات میں تعلیم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے بارہ ارب روپے کے فنڈز جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن بد ترین بحران سے دو چار ہے۔ انہوں نے نو منتخب وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے اپیل کی کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کو تباہی سے بچانے کیلئے ایچ ای سی کے روکے ہوئے فنڈز جاری کئے جائیں۔ اس موقع پر کوریا کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پاکستان سے تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ نے کوریا کی جامعات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔تقریب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل نقوی نے بھی خطاب کیا۔۔