مکرمی! آپ جناب کے حکم HRC56538 P 2010 پر سیشن جج صاحبان نے جلد از جلد انصاف دینے کی بھرپور کوششیں کیں معزز عدالت نے سائل کے موقف کو درست مانتے ہوئے بے شمار ڈائریکشنز دیں جرمانے کئے اس کے باوجود دیدہ دلیری سے مقامی پولیس و ملزمان نے سول و سیشن جج صاحبان و معزز عدالت عالیہ کے واضح احکامات نہ مان کر قانون و انصاف کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ مقامی پولیس و ملزمان کی طرف سے جھوٹا بے بنیاد چوری کا مقدمہ123/2000 تھانہ سٹی ساہیوال میں بھی عدالت نے سائل کے موقف کو درست مانتے ہوئے جھوٹے مقدمے سے تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔ (طارق محمود ولد حاجی بشیراحمد مکان نمبر8گلی نمبر5 بلاک زیڈ طارق بن زیاد کالونی ساہیوال)
منشیات
مکرمی! آج پوری دنیا سمیت پاکستان بھر میں منشیات کے خلاف عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا آغاز 26 جون 1987 کو ہوا‘ اس دن کی مناسبت سے میرج ہالوں ، سکولوں اور کلبوں میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کیا 26 جون کے بعد پاکستان و دنیا سے منشیات کا خاتمہ ہو جائے گا؟ یا منشیات کے استعمال میں اضافہ ہوگا؟ عوامی رائے کے نزدیک اس دن کے حوالے سے کی جانے والے تقریبات سے منشیات کے سور میں اضافہ ممکن ہے کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ اس وقت دنیا بھر میں تقریباً ایک ارب سے زیادہ افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں، جس کی بدولت ہر 6 سیکنڈ بعد دنیا سے ایک تمباکو نوشی کا عادی شکار اس جہاں سے رخصت ہو جاتا ہے جبکہ دیگر نشوں کی بدولت سالانہ 2 لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں نوجوان نسل منشیات کا استعمال Fashion کے طور پر کرتے ہیں، یہ رواج دیہات کی نسبت شہروں میں زیادہ ہے۔ آخر کا ر معاشرے کے باعزت شہری منشیات کا شکار کیوں ہوتے ہیں؟ والدین نگرانی نہیں کرتے؟ سکولوں و کالجوں میں اساتذہ اپنے فرائض احسن طریقے سے ادا نہیں کرتے؟ انتظامیہ اپنے فرائض میں غفلت برتتے ہیں؟ نشے کے پھلاﺅ میں معاشرے کے تمام طبقے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ معاشرہ کے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ منشیات کے جہاد میں اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ (ذیشان انصاری)
رمضان سے قبل مہنگائی کا طوفان
مکرمی! رمضان المبارک کا مبارک مہینہ شروع ہونیوالا ہے اور پھل، سبزیاں، چینی، آٹا، گھی اور مصالحہ جات مہنگے ہوگئے ہیں اور رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں مسلمانوں کو چیزیں سستی ملنی چاہئیں مگر ہم مسلمان ایسے ہیں کہ ہم رمضان کے شروع ہونے سے پہلے ہی تمام اشیاءخورد و نوش کی قیمتیں اتنی زیادہ کر دیتے ہیں کہ وہ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں۔ اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر اشیاءو خورد و نوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ غریب لوگ آٹا، گھی اور دوسری چیزیں خرید سکیں۔(ناظم شوکت)