کینٹ میں گیس پریشر کم ہونے کی  شکایات، حکام ٹھوس اقدامات کریں ، مکین  

Jul 26, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) شدیدگرمی اوربارش کے دنوں میں کینٹ کے علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں، کینٹ کے علاقوں ٹاہلی مو ہری ، جھاورہ، ڈھوک جمعہ، تلسہ ، ریاض آباد ، قریشی آباد پرانی ٹاہلی موہری ، ڈھوک بہار شاہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر اتناکم ہو تا ہے کھانا اور دیگر خانہ داری چلانے میں مشکل پیش آ تی ہے جس کی وجہ سے مکین مشکل میں پھنس چکے ہیں، کینٹ کے مکینوں نے محکمہ گیس کے حکام سے اپیل کی وہ اس طرف بھی توجہ دیں اور گیس کے پریشر کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔

مزیدخبریں