سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔ سینئر سعودی حکام کا وفد بھی سعودی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہو گا۔شہزادہ فیصل بن فرحان السعود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے ،جن میں باہمی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ دوسری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مئی میں دورہ سعودی عرب کے تناظر میں شہزادہ فیصل بن فرحان کادورہ خاص اہمیت رکھتا ہے ۔ دورہ دونوں ملکوں کی قیادت کے وژن کی روشنی میں باہمی تعاون پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے موقع فراہم کرے گا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے ، تاریخ اور باہمی حمایت میں جڑے ہیں ۔ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024