ٹوکیو 2020 اولمپک کھیلوں نے کھلاڑیوں کو ماسک کے بغیر پوڈیم پر 30 سیکنڈ تک سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے تصویر بنوانے اور سونے کے تمغے کے مرحلے پر ماسک کے ساتھ ایک گروپ فوٹو کی اجازت دے دی ہے ۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی پریس ریلیز کے مطابق ٹوکیو 2020 پلے بکس اور سائنسی ہدایات کی ضروریات کے مطابق جیت کی تقریب کے پروٹوکول کو تبدیل کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو میڈیا کے لئے ایسی تصویر بنانے میں آسانی ہو جو ان کے کھیلوں کے کیریئر کے منفرد لمحات کے دوران ان کے چہروں اور ان کے جذبات کو محفوظ کر سکیں اوراس کے ساتھ ساتھ تمغے جیتنے والے تمام کھلاڑی اپنی کامیابیوں کو ایک ساتھ منائیں۔اس نئے پروٹوکول کا نفاذ 25 جولائی سے شروع کیا گیا ہے اور آ ئندہ دنوں میں تمام مقامات پر اس کو عملی طور پر اپنایا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38