ٹوکیو:جاپان میں جاری ٹوکیو اولمپکس میں میزبان جاپان کے ایتھلیٹ چھائے رہے اورمزید 4 ٹائٹل جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 5 کرلی۔ ٹوکیو اولمپکس، ویٹ لفٹر طلحہ نے شاندار مقابلہ کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
چین نے مجموعی طور پر 6 گولڈ، ایک سلور اور 4 برانز لیکر میڈلز ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔امریکا نے 4 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈلز لیکر تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، جنوبی کوریا نے 2 طلائی اور 3 کانسی کے میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن اپنے نام کررکھی ہے۔ٹوکیو گیمز کا دوسرا دن مجموعی طور پر جاپانی ایتھلیٹ کے نام رہا۔
دوسری جانب کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کوئی میڈل تو نہ جیت سکے۔ تاہم شاندار مقابلے میں تمام پاکستانیوں کے دل ضرور جیت لیے۔طلحہ نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اْٹھایا ۔لیکن 2 کلو وزن کم اٹھانے پر وہ میڈل سے محروم رہے۔ویٹ لفٹنگ کی67 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلے میں پاکستان کے طلحہ طالب نے اسنیچ کی پہلی باری میں 144 کلوگرام وزن اٹھایا پھر دوسری باری میں 147 کلوگرام وزن اور تیسری باری میں 150 کلوگرام وزن اٹھایا۔ جس کے ساتھ ہی وہ اسنیچ کیٹیگری میں دوسرے نمبرآگئے۔کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں طلحہ طالب دوسری باری میں 166 وزن اٹھایا اور وہ پہلی باری میں 166 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب نہ ہوسکے تھے۔
طلحہ طالب کا مقابلے میں پانچواں نمبررہا ،وہ اسنیچ میں دوسرے نمبرپررہے تھے۔کلین اینڈ جرک میں طلحہ طالب 320 کلوگرام وزن اٹھاکرپانچویں نمبر آئے یوں وہ 2 کلو گرام وزن کی کمی سے میڈل سے محروم رہے،اس مقابلے میں چین نے 67 کلوگرام کیٹیگری میں نیا اولمپکس ریکارڈ بنایا اور چین کے چِن لیون نے 332 کلو وزن اٹھاکرگولڈ میڈل جیت لیا۔کولمبیا کے مسکیرا لوزانو نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ اٹلی کے زینی مِرکو کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔کورین ویٹ لفٹر 321 کلوگرام وزن اٹھا کر چوتھے نمبرآگئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024