نائیجیریا کے شمال مغربی ریاست کڈونا کے ایک سیکنڈری سکول سے اغوا کیے گئےطلبہ میں سے مزید 28 کورہا کرا لیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق کڈونا میں پولیس کے ترجمان محمد جلیج نے بتایا کہ اغوا کیے گئے طلبہ میں سے مزید28 طلبہ کو رہا کرا لیا گیا ہے اور ان تمام طلبہ کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملانےکے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طلبہ کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کے بعد ان تمام طلبہ کو اپنے پیاروں کے ساتھ ملایا جاے گا۔ رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو کڈونا کے بیتھل بپٹسٹ ہائی سکول پر نامعلوم مسلح افراد نے گروپ نے حملہ کر کے ان طلبہ کو اغوا کر لیا تھاتاہم جلیج نے اس بارے میں کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا کہ ان متاثرہ طلبہ کو کس طرح رہا کیا گیا یا ان کی رہائی میں تاوان شامل تھا یا نہیں ۔نائیجیریا پولیس فوج اور بحریہ کی مشترکہ ٹیم نے 5 جولائی کو کال موصول ہونے کے بعد حملہ آوروں کے تعاقب میں 26 طالب علموں اور ایک خاتون استاد کو بحفاظت بازیاب کروانے میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ مسلح افراد ان طلبہ میں سے زیادہ تر کو اغوا کرنے میں کامیاب رہے جن میں سے 28 طلبہ کو اب رہا کرا لیا گیا ہے ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024