وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، اب زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محب اللہ سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں۔
کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئ مستقبل نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2021