حافظ آباد: غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد شہر اور اسکے مضافاتی علاقوں میں گیپکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ دن اور رات کے دوران بجلی کی کئی کئی گھنٹے بندش سے کاروبار زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔