وہاڑی ،منشیات فروشوں میں جھگڑا، فائرنگ ، نوجوان قتل
وہاڑی ( کرائم رپورٹر، نامہ نگار ) پولیس تھانہ صدر وہاڑی کی حدود چک نمبر 23ڈبلیو بی منشیات فروشوں کے درمیان جھگڑا ، نوجوا عمران ولد نسیم کو منشیات فروش علی ڈھڈی اس کے بھائی حمزہ ڈھڈی اور ان کے دو دوستوں رانا یسین، عثمان چھنا نے موت کے گھاٹ اتار دیا ،تفصیل کے مطابق قیصر نامی شخص 23/ڈبلیو کے باہر کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا کہ مقتول عمران کو آتے دیکھ کر اس نے روکا اور علی ڈھڈی لوگوں کو کال کی جس پر وہ چار لوگ آئے اور انہوں نے کہا کہ 23/ڈبلیو میں منشیات کا دھندا نہ کرو یہ ہمارا علاقہ جس پر ان کے درمیان جگھڑا ہو گیا اور حمزہ ڈھڈی نے طیش میں آ کر سیدھا فائر مار کر قتل کر دیا واضع رہے دنوں فریق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہیں اور علی اور مقتولکئی بار جیل بھی کاٹ چکے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔