کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 23.6ریکارڈ کی گئی ۔ ریکارڈ شرح اس بات کا ثبوت ہے کہ کورونا کے مثبت کیسز میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 3ہزار 91 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تو ان میں سے 725کیسز مثبت رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 23.6 فیصد پر پہنچ گئی ہے جو الارمنگ گردانی جاتی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز بھارتی قسم ڈیلٹا کے ہیں۔کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر پڑنے والے دبائو میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد جون 2021 کے مقابلے میں ریکارڈ سطح پر ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مجموعی طورپرکورونا کے مثبت آنے کی شرح 9.16 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 8.89 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت 360 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 32 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024