وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا تھا جس پر قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عطااللہ تارڑ کی گرفتاری کی خبر ٹی وی پر دیکھی تو آئی جی پنجاب سے بات کی۔شہباز گل کے مطابق آئی جی پنجاب نے بتایا ہے کہ ن لیگ والوں نے پولیس پر حملہ کیا تو قانون کے مطابق عطا تارڑ کو حراست میں لیا گیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024