ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،2 زخمی
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں 2 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں نامعلوم تیزرفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار جمیل سدید زخمی ہو گیا جو جانبر نہ ہو سکا جبکہ گلبرگ کے علاقے میں بولیوارڈ میں تیز رفتار پراڈو کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔