ریاستوں، سرحدی علاقوں اور انسداد منشیات کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں پیشرفت کے لئے ہرممکن کوششیں کر رہا ہے۔
پنج شیر افغانستان سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے تاریخی دورے سے افغان امن اور ترقی کے لئے نئی بنیاد فراہم ہوئی ہے۔اس سے پہلے افغانستان کے صحت عامہ کے وزیر ڈاکٹر فیروز الدین فیروز اور نائب گورنر صدیقی نے افغانستان آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔بعدمیں شہریار آفریدی نے مقامی قیادت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
شہریار آفریدی افغان کمانڈر احمد شاہ مسعود (مرحوم) کے مزار پر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔