محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد،ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور،مردان ڈویژنوں اورکشمیر میں دور،دور تک گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب،قلات، سبی، نصیرآباد،ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں اکثرمقامات پر بارش متوقع ہے۔
مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژنوں ، اسلام آباد اور کشمیرمیں اکثرمقامات پرشدیدبارش ہوسکتی ہے۔
آج صبح بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔ اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ،لاہوراورکوئٹہ چھبیس،کراچی تیس۔پشاور ستائیس،گلگت انتیس،مری اورمظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔