Waqt News
Wednesday | August 10, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • شہبازگل کا کوئی اتا پتہ نہیں وہ تھانہ کوہسار میں نہیں ہیں، فیصل چودھری
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟
  • ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپا،اہم دستاویزات ضبط
  • پنجاب پولیس کو تحفظ کےلیے بنی گالہ بھیج رہے ہیں، مونس الہیٰ
  • اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

مجید نظامی - جہد مسلسل کا نام

Jul 26, 2018 7:27 AM, July 26, 2018
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

26 جولائی کو آپ کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے

شاہد رشید

مارشل لاء کی گھٹن نے جناب حمید نظامی کو عارضۂ قلب میں مبتلا کر دیا۔ جب وہ بستر علالت پر تھے تو ان کے چھوٹے بھائی جناب مجید نظامی برطانیہ میں نوائے وقت کے بیوروچیف کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔ جناب حمید نظامی کے کہنے پر آغا شورش کاشمیری نے جناب مجید نظامی کو لندن فون کر کے پاکستان آنے کا کہا۔ جناب مجید نظامی فوراً وطن واپس آئے۔ بڑے بھائی جناب حمید نظامی سے ملے تو انہوں نے آخری بار آنکھیں کھولیں اور کہا کہ ’’اچھا‘ تم آگئے ہو؟‘‘ جناب مجید نظامی نے جواب دیا‘ ’’ہاں! میں آگیا ہوں۔‘‘ ’’اچھا کیا‘‘ کہا اور اس کے بعد مرحوم نے آنکھیں نہ کھولیں۔ 25 فروری 1962ء کو اپنی وفات سے قبل جناب حمید نظامی نے تمام قانونی تقاضے پورے کر کے چھوٹے بھائی مجید نظامی کو اپنا جانشین اور اخبار کا ایڈیٹر مقرر کر دیا تھا۔ وفات کے اگلے دن جب نوائے وقت کا شمارہ شائع ہو ا تو جناب مجید نظامی وہ شمارہ لے کر بھائی کے جسد خاکی کے پاس گئے اور وہ تازہ شمارہ ان کے سینے پر رکھ دیا جواس امر کی علامت اور عزم کا اظہار تھا کہ ہم آپ کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

9 محرم الحرام کے جلوس پُرامن طریقے سے اختتام پذیر

ان دنوں امیر محمد خان آف کالا باغ مغربی پاکستان کے گورنر تھے۔ وہ مرحوم حمید نظامی کے دوست اور مداح تھے۔ وہ فاتحہ کہنے کے لیے جناب حمید نظامی کے گھر آئے۔ بعد میں جناب مجید نظامی کو گورنر ہائوس میں چائے پر بلایا۔ وہ وہاں گئے تو انہوں نے باتوں باتوں میں کہا ’’اوپر اللہ کی ذات ہے اور نیچے صدر ایوب خان۔ چنانچہ اگر مجھے کبھی صدر ایوب خان نے نوائے وقت اخبار کو بندکرنے کے لیے کہا تو میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کروں گا لیکن تم مرد نہیں ہو گے اگر تم اخبار کو اپنے بھائی کی پالیسی کے مطابق جاری نہیں رکھو گے۔‘‘ یہ بات سن کر جناب مجید نظامی نے پورے عزم و استقلال کے ساتھ جواب دیا ’’جناب! آپ مجھے انشاء اللہ مرد ہی پائیں گے۔‘‘

پاکستان کو چار ارب ڈالر جلد مل جائیں گے، قائمقام گورنر اسٹیٹ بینک

جناب مجید نظامی کی ایسی جرأت مندانہ صحافت نے روزنامہ نوائے وقت کو قائدؒ اور اقبالؒ کے سیاسی و جمہوری تصورات کا علمبردار اور عوامی امنگوں کا ترجمان بنا دیا۔ اس کی بناء پر جناب مجید نظامی فوجی حکمران اور اس کے اعضاء و جوارح کی آنکھوں میں خار بن کر کھٹکتے تھے۔

پاکستان کی سیاسی اور صحافتی تاریخ میں اُس ہنگامہ خیز دور کو شاید کبھی فراموش اور نظر انداز نہیں کیا جائے گا جب ایوب خان نے مملکتِ پاکستان کے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کیا۔ اس کے مقابلے میں بانیٔ پاکستان حضرت قائداعظمؒ کی ہمشیرہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ حزبِ اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے ایوب خان کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بننے پر رضامند ہو گئیں۔

گاڑیوں کی انٹری بند، مری اور گلیات جانے والے سیاح مایوس

جناب مجید نظامی نے ہرقسم کے سود وزیاں کو پس پشت ڈال کر مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا بھرپور ساتھ دیا۔ پورے ملک میں صرف ایک جناب مجید نظامی ہی تھے جنہوں نے پاکستان سے جمہوریت کی صف لپیٹنے والے آمر جنرل ایوب خان کے مقابلے میں جمہوریت کی بحالی‘ پارلیمانی نظام کے احیاء اور شہری آزادیوں کی بازیابی کے لیے مادرِ ملت کی خاطر اپنے آپ اور نوائے وقت کو وقف کر دیا۔

ان دنوں نوائے وقت نے محترمہ فاطمہ جناحؒ کے نام سے پہلے ان کے مقام و مرتبہ کے تقاضوں کی روشنی میں ’’مادرِ ملت‘‘ لکھنا شروع کیا۔ یہ خطاب بانیٔ پاکستان کی ہمشیرہ کو نوائے وقت ہی کی طرف سے دیا گیا اور انتخابات کے حوالے سے چلنے والی مہم کے دوران حکومت نے اخبارات کو باقاعدہ پریس ایڈوائس جاری کی کہ محترمہ فاطمہ جناحؒ کے نام سے قبل ’’مادرِ ملت‘‘ نہ لکھا جائے مگر جناب مجید نظامی نے ایسی کسی ایڈوائس کو اہمیت نہ دی۔ نوائے وقت نے اپنے اداریوں‘ خبروں‘ کالموں میں مادرِ ملت کے انتخابی نشان لالٹین کے حوالے سے مضامین لکھ کر ملک میں آمریت کے خلاف نفرت کی فضا کو پروان چڑھایا۔ اس صورت حال نے اقتدار کے ایوانوں کو لرزہ براندام کئے رکھا۔ بدقسمتی سے مادرِ ملتؒ کو زبردست دھاندلی کے ذریعے ہروایا گیا حالانکہ مشرقی پاکستان میں وہ بھاری اکثریت سے الیکشن جیت چکی تھیں۔ نوائے وقت نے اس پر یہ تاریخی سرخی جمائی ’’الیکشن کمیشن نے ایوب خان کو کامیاب قرار دے دیا۔‘‘

امریکا کا ایسا شہر جہاں پولیس کا محکمہ ہی ختم کردیا گیا

نوائے وقت کے دور ثانی میں جناب مجید نظامی نے ایک نئے ولولے اور عزم کے ساتھ نوائے وقت کا دوبارہ اجراء کیا اور اسے عوامی امنگوں سے ہم آہنگ ایک مقبول عام قومی نظریاتی اخبار بنا دیا۔۔ نوائے وقت اور اس کی ذیلی مطبوعات دی نیشن‘ فیملی‘ پھول‘ ندائے ملت کے علاوہ وقت نیوز چینل کے تمام انتظامی معاملات کی دیکھ بھال بھی وہ خود کرتے تھے۔ جب اُنہوں نے ایوانِ اقبالؒ تعمیر کرنے کی تجویز دی تو اس وقت کے پنجاب کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل اقبال نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ’’ہم اس عیاشی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔‘‘ جناب مجید نظامی کا جواب تھا ’’جنرل صاحب! آج آپ‘ میں اور سب اس وجہ سے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں یہ بننے کا موقعہ دیا۔ اگر پاکستان نہ بنتا تو شاید آج آپ حوالدار بھی نہ ہوتے۔‘‘

’’ ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں‘‘بابر اعظم کا ارشد ندیم کو خراج تحسین

جناب مجید نظامی متعدد مرتبہ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز(CPNE)اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی(APNS)کے صدر رہے۔ جناب مجید نظامی ان بین الاقوامی شخصیات میں شامل تھے۔ جنہوں نے سب سے زیادہ غیر ملکی دورے کئے۔ جناب مجید نظامی ہی کی دن رات کی ریاضت کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے جس اخبار کی ادارت و انتظامی امور کی مسند بے سروسامانی کی حالت میں سنبھالی تھی‘ آج وہ ایک ایمپائر کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

جس میں الیکٹرانک میڈیا کا وقت نیوز ٹیلی ویژن بھی شامل ہے۔ اس وقت جناب مجید نظامی کی اکلوتی بیٹی محترمہ رمیزہ مجید نظامی ان کی جانشین ہیں اور امور کو احسن طریق سے چلا رہی ہیں۔

٭٭٭

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی جنگ 

    Aug 08, 2022
  • شہباز گل کے بیان پر پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

    Aug 09, 2022 | 18:18
  • مونس الہی کا بنی گالہ کے متعلق اہم بیان،پنجاب پولیس بھیجنے ...

    Aug 09, 2022 | 16:22
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • شہبازگل کا کوئی اتا پتہ نہیں وہ تھانہ کوہسار میں نہیں ہیں، ...

    Aug 09, 2022 | 21:46
  • نیوزی لینڈ کا نام تبدیل کرنے پر غور، نیا نام کیا ہوگا؟

    Aug 09, 2022 | 21:34
  • ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپا،اہم دستاویزات ضبط

    Aug 09, 2022 | 21:26
  • پنجاب پولیس کو تحفظ کےلیے بنی گالہ بھیج رہے ہیں، مونس الہیٰ

    Aug 09, 2022 | 21:15
  • اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی ...

    Aug 09, 2022 | 20:48
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ’’پانچویں پشت‘‘ کی ابلاغی جنگ 

    Aug 09, 2022
  • عظیم قربانی کی روح کو سمجھنے اور عمل کی ضرورت!!!!!!!

    Aug 09, 2022
  • فیک نیوز کا مقابلہ اور پانچویں نشست کی ابلاغی ...

    Aug 08, 2022
  • امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی اور امت ...

    Aug 08, 2022
  •  دیو سائی تا وادیِ ہنزہ

    Aug 07, 2022
  • 1

    یوم ِ عاشور اور الحادی قوتوں کے عزائم

  • 2

    شہداء کا تمسخر اڑانے والوں کو  قرار واقعی سزا ملنی چاہیے

  • 3

    چین کا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا خوش آئند ہے

  • 4

    سیلاب متاثرین کے لیے  امدادی فنڈکا قیام

  • 5

    ممنوعہ فنڈنگ ، تحقیقات  میں شفافیت ضروری 

  • 1

    پیر، 9  محرم الحرام،   1444ھ، 8اگست 2022 ء

  • 2

    اتوار، 8  محرم الحرام،   1444ھ، 7اگست 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قیام امام حسینؓ کے اہداف

    Aug 09, 2022
  • حقا کہ بِنائے لا اِلہ ہست حُسینؓ

    Aug 09, 2022
  • شہادت امام حسین ؓ 

    Aug 09, 2022
  • درس ِ کربلا

    Aug 09, 2022
  • ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؓ 

    Aug 09, 2022
  • میرے حسینؓ کا دور 

    Aug 09, 2022
  • یوم عاشور: شاید آج رویا ہو فلک

    Aug 09, 2022
  • صدیاں حسین ؓکی ہیں زمانہ حسین ؓکا

    Aug 09, 2022
  • شاہ است حسین ؓ

    Aug 09, 2022
  • لیکن یزیدیوں کی اطاعت نہ کر قبول

    Aug 09, 2022
  • 1

    نذرِ عقیدت بحضورسیدالشہدا  ؓ

  • 2

    قطعات در مدحتِ امامِ مظلومِ ؓ

  • 3

    حکومتی خوشخبری !

  • 4

    نیب زدگان کی اپیل

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ....حسین ابن علی جانِ اولیاء 

  • 2

    پسندیدہ عمل 

  • 3

    تلقین بوترابی(۲) 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    بار ایسوسی ایشن کراچی

  • 4

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    بال جبریل

  • 5

    اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group