حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات میں ٹینکرز مالکان ہڑتال ختم کرنے پر رضا مند ہوگئے۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور ٹینکر مالکان کے درمیان بدھ کو مذاکرات کا دوسرا دور وزارت پیٹرولیم کے دفتر میں ہواجس میں سیکریٹری پیٹرولیم اور چیرپرسن اوگرا عظمی عادل حکومت کی جانب سے مذاکرات میں شریک ہوئے جبکہ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے چیرمین یوسف شاہوانی ٹینکر مالکان کی نمائندگی کی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ دیا کہ فریقین کے درمیان ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں جس میں ٹینکرز ایسوسی ایشن کے فریٹ ریٹ بڑھانے پر اتفاق کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں فیصلہ ہواہے کہ آئل ٹینکرز مالکان کے مسئلے کا 15 روز میں حل نکالا جائے گا۔وزارت پیٹرولیم کے حکام نے بھی آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ مذاکرات سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرپرسن اوگرا کا کہنا تھا کہ ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور یہ حکومت کو بلیک میل کررہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024