منصورہ لاہورمیں سابق امیرجماعت اسلامی میاں طفیل محمد کی چھ ویں برسی کے سلسلے میں سمینار کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نےکہا کہ جوڈیشل کمیشن سےوابستہ توقعات پوری نہیں ہوئیں۔جوڈیشل کمیشن دھاندلی اوربدانتظامی کےذمہ داروں کاتعین کردیتا توآئندہ تمام الیکشن شفاف ہونے کی بنیاد رکھ دی جاتی۔ انہوں نےکہاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سےواضح ہوگیا کہ انتخابی نظام میں خرابیاں ہیں ۔آئندہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے اے پی سی بلائی جائے-
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024