سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ محنت کی اور انہیں یقین ہے کہ محنت کا پھل رائیگاں نہیں جاتا،جوڈیشل کمیشن کیس تیاری میں اسحاق خاکوانی اور ان کی ٹیم نے بے حد جانفشانی سے کام کیا جبکہ تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ نے کمیشن کے سامنے بے حد مہارت اور محنت سے کیس لڑا ،عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ محنت رائیگاں نہیں جائے گی اور یہ نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے،عمران خان نے عوام سے امریکہ میں زیر علاج شدید علیل عبدالحفیظ پیرزادہ کیلیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی-
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024