پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی سو کامونکی میں ضمنی انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے

26 جولائی 2015 (13:02)


گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 100 کامونکی میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔حلقہ پی پی 100 میں کامونکی شہرکی آٹھ اور دیہات کی پانچ یونین کونسل شامل ہیں - جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ باسٹھ ہزارچارسوچوالیس ہے۔ حلقے میں ایک سوتیرہ پولنگ اسٹیشنز اورتین سو چوالیس پولنگ بوتھز قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں ایک سوچھیانوے مردوں اورایک سوآڑتالیس خواتین کےلیے ہیں۔ کامونکی میں شدید بارش کے باعث شہریوں کو ووٹ ڈالنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ووٹنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے تین ہزار تین سو پولیس اور رینجرز اہلکار تعنیات کئے گئے ہیں جب کہ حلقے کے بائیس پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کے رانا اختر علی اور تحریک انصاف کے احسان اللہ ورک میں سخت مقابلے کی توقع ہے۔
پنجاب اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ نون کے رانا شمشاد کے قتل پرخالی ہوئی تھی، انھیں رواں برس مئی میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔